امریکہ جوہری معاہدے کا پابند رہے تو بہتر ہوگا:جیمز میٹس

امریکی وزیر دفاع جِم میٹس نے گزشتہ  روز کہا ہے کہ امریکہ کو 2015 میں ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری سمجھوتے میں شامل رہنا چاہیئے

819909
امریکہ جوہری معاہدے کا پابند رہے تو بہتر ہوگا:جیمز میٹس

امریکی وزیر دفاع جِم میٹس نے گزشتہ  روز کہا ہے کہ امریکہ کو 2015 میں ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری سمجھوتے میں شامل رہنا چاہیئے حالانکہ معاہدے کے بارے میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ شدید تنقید کر چکے ہیں۔

میٹس نے سینیٹ کی مسلح افواج کی قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ اگر ہم اس بات کی تصدیق کر سکیں کہ ایران  معاہدے  کی پاسداری کر رہا ہے اور  اگر ہم یہ کہیں  کہ  یہی ہمارے بہترین مفاد میں ہے تو ہمیں معاہدے کا پابند رہنا چاہیئے۔

اُنھوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس مرحلے  پر  صدر  ٹرمپ کو اس میں رہنے پر غور کرنا چاہیئے۔

امریکی محکمہٴ خارجہ دو ہفتے کے اندر اندر کانگریس کو اس بات کی تصدیق کرے گا کہ  آیا ایران معاہدے کی شرائط  پر  عمل کر رہا ہےجسے باضابطہ طور پر مشترکہ مربوط اقدام کا طریقہ کار  کہا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں