امریکہ کا شمالی کوریا سے مذاکرات کرنے سے انکار

واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کی ایک خاتون ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ وقت کمیونسٹ کوریا کے ساتھ بات چیت کا وقت نہیں ہے

819255
امریکہ کا شمالی کوریا سے مذاکرات کرنے سے انکار

امریکا نے شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات سے ایک بار پھر انکار کر دیا ہے۔

واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کی ایک خاتون ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ وقت کمیونسٹ کوریا کے ساتھ بات چیت کا وقت نہیں ہے۔ اس سے قبل خود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ ریکس اپنی توانائی بچائو، ہم وہی کریں گے جس کی ضرورت ہے''۔ اُنھوں نے یہ بات شمالی کوریا کے کم جونگ اُن کاحوالہ دیتے ہوئے، اُنھیں ''لٹل راکٹ مین'' کے لقب سے پکارا۔

انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے ساتھ کوئی بھی بات چیت وقت کا ضیاع ہو گی۔

یہ پیش رفت امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کے اس تازہ بیان کے بعد پیدا ہونے والی امیدوں کی نفی کرتی ہے،جس میں انہوں نے شمالی کوریا کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام کے بارے میں مکالمت پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

ہفتے کے روز امریکی محکمہ خارجہ نے کہا تھا کہ شمالی کوریا نے اپنے جوہری اور میزائل پروگراموں پر گفتگو کرنے میں کسی طرح کی دلچسپی کا اظہار نہیں کیا، جس سے قبل ٹلرسن نے تسلیم کیا تھا کہ امریکہ شمالی کوریا کے ساتھ براہِ راست رابطے میں ہے۔

ایک بیان میں خاتون ترجمان، ہیدر نوئرٹ نے کہا ہے کہ ''شمالی کوریا کے اہل کاروں نے کوئی عندیہ نہیں دیا کہ اُنھیں بات چیت میں دلچسپی ہے یا جوہری ہتھیاروں کی تخفیف پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔



متعللقہ خبریں