امریکہ نے ہمارے ساتھ اعلان جنگ کر دیا ہے، شمالی کوریا

شمالی کوریا اشتعال انگیز کاروائیوں سے باز نہ آیا تو پھر  ہم صدر ٹرمپ کو  اس ملک کے  حوالے سے لازمی متبادل پیش  کریں گے، پینٹا گون

814098
امریکہ نے ہمارے ساتھ اعلان جنگ کر دیا ہے، شمالی کوریا

شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ ہو   نے کہا ہے کہ ہم امریکی جیٹ طیاروں کو  مار گرا سکتے ہیں۔

یونگ ہو نے   واضح کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں   ان کے ملک کے ساتھ اعلانِ جنگ کیا تھا، چاہے امریکی  جیٹ طیارے ہماری فضائی حدود میں داخل  نہ بھی ہوں تو بھی ہمیں ان  سڑٹیجک بمبار طیاروں کو نشانہ بنانے کا حق حاصل  ہے۔

نیو یارک میں پریس کانفرس  کا اہتمام کرنے والے ری    نے   بتایا کہ"گزشتہ ہفتے  ڈونلڈ ٹرمپ نے  ہمارے لیڈر کے زیادہ طویل عرصے تک زندہ نہ رہنے کا     کہتے  ہوئے  آخر کار  ہمارے ملک کے خلاف اعلان ِ جنگ کر ہی دیا ہے۔ "

اس بیان کے  بعد  امریکی وزارت دفاع پینٹا گون نے ایک  اعلان کیا ہے۔

پینٹا گون کے ترجمان کرنل روب میننگ نےعلاقے میں کسی  قسم کی فوجی کاروائی  شروع  ہونے کے حوالے  سے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ "ہمیں  اس شام   سے جنگ کے  لیے تیار  شکل  میں   رہنا ہو گا۔ "

انہوں نے کہا کہ اگر شمالی کوریا اشتعال انگیز کاروائیوں سے باز نہ آیا تو پھر  ہم صدر ٹرمپ کو  اس ملک کے  حوالے سے لازمی متبادل پیش  کریں گے۔

ادھر وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارا سینڈرز  نے "امریکہ نے  ہمارے ساتھ اعلان ِ جنگ کیا ہے ، ہم اس پر حملہ کرنے کا حق رکھتے ہیں" اعلانات پر اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم نے شمالی کوریا کے ساتھ جنگ کا اعلان  نہیں کیا، اس کی  تجویز پیش کرنا بھی ایک  عجیب و غریب بات ہے۔ '



متعللقہ خبریں