امریکہ: مزید تین ہزار فوجی افغانستان روانہ کیے جائیں گے

ان  تین ہزار فوجیوں کے ہمراہ  اس ملک میں امریکی فوجیوں کی کل تعداد 14 ہزار کے قریب  ہو جائیگی

809625
امریکہ: مزید تین ہزار فوجی افغانستان  روانہ  کیے جائیں گے

امریکی وزیر دفاع جیمز  ماتھیس   نے اطلاع دی ہے کہ   مزید   تین ہزار    فوجیوں کو افغانستان بھیجا جائیگا۔

ماتھیس نے پینٹا گون میں اخباری نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ  افغانستان میں  تقریبا ً تین ہزار فوجیوں    کی  تعیناتی کے حوالے سے  معاہدے پر  آخری  دستخط نہیں ہو ئے۔

ان کا کہنا تھا کہ  یہ تعداد تین  ہزار کے لگ بھگ ہو گی  تا ہم  یہ بھی واضح کرتا چلوں کہ اس حوالے  سے  بعض  نکات  پر اتفاق  ِ رائے  تا حال قائم   نہیں ہو سکا۔

ان  تین ہزار فوجیوں کے ہمراہ  اس ملک میں امریکی فوجیوں کی کل تعداد 14 ہزار کے قریب  ہو جائیگی۔

 

 



متعللقہ خبریں