خود ہمارے اصول  ہمارے ہاتھ پاوں باندھنے کی سازش کی شکل اختیار کر سکتے ہیں: گٹرس

میں سمجھتا ہوں کہ بعض اوقات خود ہمارے اصول  ہمیں غیر موئثر کرنے کے لئے بنائی گئی ایک سازش کی شکل اختیار کر سکتے ہیں: انتونیو گٹرس

809645
خود ہمارے اصول  ہمارے ہاتھ پاوں باندھنے کی سازش کی شکل اختیار کر سکتے ہیں: گٹرس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے تنظیم کی بیوروکریسی ساخت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

گٹرس نے امریکہ کی طرف سے اقوام متحدہ میں منعقدہ اعلیٰ سطحی شرکت والے "اقوام متحدہ اصلاحات" اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ بعض اوقات خود ہمارے اصول  ہمیں غیر موئثر کرنے کے لئے بنائی گئی ایک سازش کی شکل اختیار کر سکتے ہیں"۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سے امداد کے منتظر انسانوں  کے لئے اصلاحات کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے اہم ترین فرائض میں ثالثی اور امن کا دفاع سرفہرست ہیں۔

گٹرس نے کہا کہ ہم امن اور سکیورٹی سے متعلقہ اپنی ساخت کی اصلاح کر رہے ہیں اور اس سے ہمارا ہدف سدباب کے اقدامات اور ثالثی کے موضوعات  میں زیادہ سریع اور امن کے تحفظ کے لئے کئے جانے والے آپریشنوں میں زیادہ موئثر ہونا ہے"۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے کہا کہ اقوام متحدہ ،تنظیم کی انتظامیہ کے موضوع پر بھی اہم اصلاحاتی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے  ہے۔ ہم پروسیجر کو سہل بنانے، فیصلے کے مراحل کے ثابت شکل اختیار کرنے، شفافیت میں اضافے اور احتسابی  موضوعات میں وسیع اور جامع انتظامی اصلاحاتی منصوبہ چلا رہے ہیں۔

اجلاس میں شریک امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے اپنے خطاب میں اقوام متحدہ کے بالکل پہلو میں واقع ٹرمپ ٹاور کی طرف اشارہ کرتے  ہوئے کہا کہ  شاہراہ کے  اس پار سے دیکھنے پر مجھے ایک بڑی صلاحیت دکھائی دے رہی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ اقوام متحدہ ترقیاتی، انتظامی، امن اور سلامتی کے موضوعات میں زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے  محتاجوں کی مدد اور امن کے تحفظ جیسے نہایت معتبر  فرائض ہیں  لیکن بیوروکریسی اور بُری انتظامیہ کی وجہ سے تنظیم اپنی صلاحیت کو سامنے نہیں لا سکی۔

ٹرمپ نے کہا ہےکہ سال 2000 سے لے کر اب تک اقوام متحدہ کے نارمل بجٹ  میں 140 فیصد اور ملازمین کی تعداد میں دو گنا  اضافے کے باوجود تنظیم کے حاصل کردہ نتائج اسی شرح سے سامنے نہیں آئے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس کو تنظیم کی بیوروکریسی  میں کمی ، نظام کی تجدید اور اس کے بنیادی مشن  کو مزید بہتر بنانے کے لئے زیادہ ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔



متعللقہ خبریں