وینیزویلا: صدر مادورو حزب اختلاف سے مذاکرات کےلیے آمادہ

سياسی تعطلی کے شکار جنوبی امريکی ملک وينزويلا کے صدر نکولاس مادورو نے عنديہ ديا ہے کہ وہ حزب اختلاف کے ساتھ بات چيت کے ليے تيار ہيں

806205
وینیزویلا: صدر مادورو حزب اختلاف سے مذاکرات کےلیے آمادہ

 سياسی تعطلی کے شکار جنوبی امريکی ملک وينزويلا کے صدر نکولاس مادورو نے عنديہ ديا ہے کہ وہ حزب اختلاف کے ساتھ بات چيت کے ليے تيار ہيں۔

 مادورو نے گزشتہ شب کہا کہ ملک ميں قيام امن اور استحکام کے ليے يہ مذاکرات ہمسایہ  ملک ڈومينيکن ری پبلک ميں عنقريب ہوں گے۔

وينزويلا ميں حکمران جماعت اور حزب اختلاف  کو قريب لانے کے ليے ثالثی کا کردار سابق ہسپانوی وزير اعظم ہوزے لوئيس روڈريگز ذپاراتيرو اور ڈومينيکن ريپبلک کے وزير خارجہ ميگوئل وارگاس نے ادا کيا۔

یاد رہے کہ  وينزويلا ميں اپريل سے حکومت مخالف مظاہرے جاری ہيں جن کے رد عمل ميں حکام کی کارروائيوں ميں 120 شہری ہلاک ہو چکے ہيں۔



متعللقہ خبریں