روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری فوجی آپریشن نسلی کشیکے مترادف ہے : انسانی حقوق کے عہدیدار

زید رعد الحسینی نے میانمار کی حکومت سے ظالمانہ فوجی آپریشن فوری طور پر روکنے اور ایسے پر تشدد واقعات کا ارتکاب کرنے والے عناصر کے خلاف احتساب کا مطالبہ کیا ہے

805580
روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری فوجی آپریشن نسلی کشیکے مترادف ہے : انسانی حقوق کے عہدیدار

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اعلیٰ   عہدےدار   زید رعد الحسینی نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری فوجی آپریشن کی مذمت کرتے ہوئے اسے نسلی کشی کے مترادف قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اُنہیں متعدد رپورٹیں اور سٹلائیٹ تصاویر موصول ہوئی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ میانمار کی فوج اور مقامی ملیشیا روہنگیا کے گاؤں نذر آتش کر رہے ہیں اور عدالت سے ماورا قتل کے بھی بہت سے واقعات سامنے آ رہے ہیں جن میں پناہ حاصل کرنے کی خاطر وہاں سے فرار ہوتے ہوئے بہت سے روہنگیا افراد کو گولی مارنے کے واقعات بھی شامل ہیں۔

زید رعد الحسینی نے میانمار کی حکومت سے ظالمانہ فوجی آپریشن فوری طور پر روکنے اور ایسے پر تشدد واقعات کا ارتکاب کرنے والے عناصر کے خلاف احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔ اُنہوں نے روہنگیا برادری کے خلاف وسیع پیمانے پر کئے جانے والے امتیازی سلوک کو بھی فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا



متعللقہ خبریں