اسلامی دنیا کا سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کرنا وقت کا تقاضا ہے: صدر ممنون حسین

قازقستان کے دارلحکومت آستانہ میں سائنس وٹیکنالوجی سے متعلق او آئی سی کے سربراہ اجلاس سے خطاب میں انکا کہنا تھا کہ اسلامی دنیا کو سیاسی،سماجی اور اقتصادی شعبے میں خود کفالت اختیار کرنا ضروری ہے

804681
اسلامی دنیا کا سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کرنا وقت کا تقاضا ہے: صدر ممنون حسین

صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند صدیوں سے مسلم دنیا علمی شعبے پر خاطر خواہ توجہ نہیں دے سکی تاہم اسلامی دنیا کا سیاسی، سماجی، اقتصادی اور سائنس کے شعبے میں ترقی کرنا ضروری ہے۔

قازقستان کے دارلحکومت آستانہ میں سائنس وٹیکنالوجی سے متعلق او آئی سی کے سربراہ اجلاس سے خطاب میں انکا کہنا تھا کہ اسلامی دنیا کو سیاسی،سماجی اور اقتصادی شعبے میں خود کفالت اختیار کرنا ضروری ہے۔ سائنس کی حیرت انگیز ترقی کی وجہ سے دنیا تیزی سے بدل رہی ہے اور ایسی صورتحال میں سائنس وٹیکنالوجی کیساتھ تخلیقی انداز فکر پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق او آئی سی کے سربراہ اجلاس میں خطاب کے دوران صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا تھا سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کرنا بھی ضروری ہے جب کہ فیصلوں پر عملدرآمد سے مسلم دنیا کامیاب رہے گی۔

صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ دکھ ہے ہم دنیا سے بہت پیچھے رہ گئے ہیں، سائنس کی حیرت انگیز ترقی کے باعث دنیا تبدیل ہو رہی ہے،  عمرانی علوم میں بھی تحقیق کی ضرورت ہے، مسلم دنیا کی ترقی و خوشحالی، آنے والی نسلوں کے لیے ضروری ہے اور پاکستان اس معاملے میں اپنی تمام تر ذمہ داریاں پوری کرے گا۔

 



متعللقہ خبریں