شاہ سلمان۔ٹرمپ ٹیلیفون رابطہ، فرماںروا نےامریکی دورے کی دعوت قبول کر لی

وائٹ ہاؤس  کے مطابق ،گزشتہ روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی فرماںروا شاہ سلمان سے ٹیلیفون پر رابطہ کرتےہوئے دورہ امریکہ کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا ہے

802480
شاہ سلمان۔ٹرمپ ٹیلیفون رابطہ، فرماںروا نےامریکی دورے کی دعوت قبول کر لی

امریکی وائٹ ہاؤس  کے مطابق ،گزشتہ روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان ایک بار پھر ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق، دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں شاہ سلمان نے صدر ٹرمپ کی دورہ امریکہ کی دعوت قبول کر لی ہے۔

 شاہ سلمان نے یقین دلایا ہے کہ وہ 2018 کے آغاز میں امریکہ کا دورہ کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہ نماؤں نے دوطرفہ تعاون کے فروغ اور مشرق وسطیٰ میں بھائی چارے، امن اور مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز شاہ سلمان نے امریکی صدر کو ٹیلیفون کیا تھا جس میں  ہونے والی بات چیت میں عالمی امور، دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینےاور امریکی اور سعودی اقوام کے باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

 



متعللقہ خبریں