امریکہ: شمالی کوریا پر پیٹرول کی پابندی لگائے جائے

امریکہ نے شمالی کوریا پر نئی پابندیوں پر مبنی فیصلہ بل  کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ممالک کے سامنے پیش کیا ہے  اور 11 ستمبر بروز سوموار کو اس بل کو منظور کرنے کا مطالبہ کیا ہے

802899
امریکہ: شمالی کوریا پر پیٹرول کی پابندی لگائے جائے

امریکہ نے شمالی کوریا پر پیٹرول کی پابندی لگائے جانے کا  مطالبہ کیا ہے۔

امریکہ نے شمالی کوریا پر نئی پابندیوں پر مبنی فیصلہ بل  کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ممالک کے سامنے پیش کیا ہے  اور 11 ستمبر بروز سوموار کو اس بل کو منظور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بل، شمالی کوریا پر پیٹرول کی پابندی لگائے جانے، ملک کے صدر  کِم یانگ اُن  کے بیرون ملک اثاثوں کو منجمد کرنے، ان پر سیاحتی  پابندی لگانے، ٹیکسٹائل  کی برآمدات  کو ممنوع قرار دئیے جانے اور اس ملک کے مزدوروں کے بیرون ملک کام کرنے کو ممنوع قرار دئیے جانے پر مبنی ہے۔

پابندیوں کے نئے بل کی منظوری کے لئے ضروری ہے کہ  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکین، امریکہ ، روس، چین،برطانیہ اور فرانس میں سے کوئی بھی بل کو ویٹو نہ کرے اور 15 غیر مستقل اراکین میں سے کم از کم 9 اراکین بل کے حق میں ووٹ استعمال کریں۔

واضح رہے کہ چین اور روس  شمالی کوریا    کے جوہری پروگرام اور میزائل تجربوں کی مخالفت کر رہے ہیں تاہم موجودہ پابندیوں کے بارے میں ان کا روّیہ کیا ہو گا اس بارے میں تا حال  کوئی بات نہیں کہی جا سکتی۔

علاوہ ازیں ان دونوں ممالک کا موقف ہے کہ بحران کو صرف پابندیوں اور دباو سے حل نہیں کیا جا سکتا  بلکہ مسئلے کے حل کے لئے مذاکرات شروع کرنا ضروری ہے۔



متعللقہ خبریں