شمالی کوریا کے خلاف سہہ رکنی اتحاد

امریکی صدر نے اقوام متحدہ کی کسوٹیوں کو  بالائے طاق رکھتے ہوئے مذکورہ تینوں ملکوں  کے قریبی تعاون  کی اہمیت پر زور دیا ہے

800286
شمالی کوریا کے خلاف سہہ رکنی اتحاد

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے نے شمالی کوریا   کے خلاف اتحاد  قائم  کرنے کا پیغام دیا ہے۔

ٹرمپ نے آبے کے ساتھ ٹیلی فون  پر رابطہ قائم کرتے ہوئے "بڑھنے والے شمالی کوریا کے خطرات"  پر غور و حوض کیا۔

اس  بات چیت کے حوالے سے وائٹ ہاؤس نے ایک تحریری اعلامیہ  میں واضح کیا ہے کہ امریکی اور جاپانی سربراہان نے   شمالی کوریا  پر  دباؤ   کو "بلند ترین سطح تک  بڑھانے" کے حوالے سے اتفاق ِ رائے قائم کر لیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق شمالی کوریا کے  امریکہ ، جاپان اور جنوبی کوریا کے  خلاف خطرات  پر غور کیے جانے والے  مذاکرات میں  امریکی صدر نے اقوام متحدہ کی کسوٹیوں کو  بالائے طاق رکھتے ہوئے مذکورہ تینوں ملکوں  کے قریبی تعاون  کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں