شمالی کوریا کے ہائڈروجن بم تجربے کے بعد علاقے میں شدت کا زلزلہ

شمالی کوریا کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اعلان کیا ہے کہ جوہری تجربے کا حکم کم یانگ  نے   دیا تھا جبکہ یہ تجربہ  کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے

800420
شمالی کوریا کے ہائڈروجن بم تجربے کے بعد علاقے میں شدت کا زلزلہ

شمالی کوریا نے اعلان  کیا ہے کہ اس نے  بین الابراعظمی میزائل پر نصب کیے جا سکنے والے ایک ہائڈروجن   بم کا تجربہ کیا ہے۔

شمالی کوریا کی جانب سے مبینہ طور پر اس  چھٹے جوہری تجربے کے بعد 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

شمالی کوریا کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اعلان کیا ہے کہ جوہری تجربے کا حکم کم یانگ  نے   دیا تھا جبکہ یہ تجربہ  کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے۔

اس تجربے کو  ملک کے جوہری پروگرام کو تکمیل  دینے  کے لیے "ایک بامعنی قدم" کے  طور پر پیش کیا گیا ہے۔

جاپان نے شمالی کوریا کے جوہری تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس حوالے سے پیونگ یانگ کو باقاعدہ احتجاجی مراسلہ  دیا ہے۔

جاپانی حکومت نے شمالی کوریا سے احتجاج کرتے ہوئے اس جوہری تجربے کو 'ناقابل معافی' قرار دیا ہے اور  امریکہ کے ہمراہ  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک ہنگامی اجلاس طلب  کر لیا ہے۔

اس سے قبل جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا تھا کہ انہیں شبہ ہے کہ شمالی کوریا نے چھٹا جوہری تجربہ کیا ہے، جس کی بعدازاں جاپان نے تصدیق کردی ۔

جنوبی کوریا کی ویدر ایجنسی اور جوائنٹ چیف آف اسٹاف کا کہنا تھا کہ مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجکر 29 منٹ پر شمالی صوبے ہیم گیونگ میں 5.7 شدت کے مصنوعی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ادھر چین نے  اعلان کیا ہے کہ پہلے زلزلے کے بعد 4٫6 کی شدت کا مزید ایک زلزلہ آیا ہے۔

جنوبی کوریا نے بھی  سلامتی کونسل   کا ہنگامی اجلاس منعقد کرنے کی اپیل کی  ہے۔

جنوبی کوریا کی قومی سلامتی کے مشیر چنگ ایوئی یانگ نے  اجلاس کے بعد اپنے  اعلان میں کہا کہ  ان کا ملک اس تجربے کی شدید مذمت کرتا ہے اور صدر  مون جائے  کا کہنا  ہے کہ جنوبی کوریا ، شمالی کوریا کو جوہری اور میزائل ٹیکنالوجی کو مزید  فروغ دینے کی  ہر گز اجازت نہیں  دے گا۔

جنوبی کوریا کے دفترِ صدر سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امریکی وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر  جنرل میک ماسٹر اور ان کے جنوبی  کوریائی ہم منصب سے  شمالی کوریا کی  جانب سے ہائڈروجن بم کا تجربہ کرنے کے بعد بیس منٹ تک ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

 

 

 



متعللقہ خبریں