امریکہ، ہاروی طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 18 تک ہو گئی

طوفان سے آنے والی   بارش  کی سطح کے 132 سینٹی میٹر ہونے  نے خطہ امریکہ  کی تاریخ  میں  اپنا ریکارڈ توڑ ڈالا ہے

798595
امریکہ، ہاروی طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 18 تک ہو گئی

امریکہ ہاروی  طوفان  کے تباہ کن اثرات کے خلاف نبرد آزما ہے۔

طوفان  سے ہلاک شد گان کی تعداد 18 تک ہو گئی ہے۔

زیر آب آنے والے ہیوسٹن شہر میں  نصف  شب  سے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے آفت زدہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے  امدادی ٹیموں کے کاموں کو سراہا اور  متعلقہ حکام و آفت زدگان سے تعاون    و امداد کو جاری رکھے جانے کا عندیہ دیا۔

طوفان کے باعث ماحولیاتی  آفت  کے خطرات بھی  پائے جاتے ہیں، ملک کی  نامور  تیل کی فرم ایکسون موبل  کی دو ریفائنریوں سے زہریلی   کیمیاوی مادوں کا اخراج ہونے کا تعین کیا گیا ہے، جس کی تصدیق فرم نے بھی کر دی ہے۔

کراسی بی علاقے کی  کیمیاوی  فیکڑی  میں کسی دھماکے  کے پیش  نظر قرب  و جوار کے  مکانات کو  خالی کرا لیا گیا ہے۔

دریں اثناء  طوفان سے آنے والی   بارش  کی سطح کے 132 سینٹی میٹر ہونے  نے خطہ امریکہ  کی تاریخ  میں  اپنا ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں