صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی طرف سے بات کی ہے: ریکس ٹلرسن

امریکی عوام کی اقدار کے بارے میں کسی کو شبہ نہیں ہو گا اور نسلیت پرستی کی امریکہ میں کوئی جگہ نہیں ہو گی: ریکس ٹلرسن

797856
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی طرف سے بات کی ہے: ریکس ٹلرسن

امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن  نے کہا ہے کہ نسلیت پرستی کے مباحث کے بارے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی طرف سے بات کی ہے۔

امریکہ کے ٹیلی ویژن چینل  فوکس نیوز کے پروگرام میں ایجنڈے کے موضوعات کا جائزہ لیتے ہوئے ٹلرسن نے ، شارلٹس وِل میں نسلیت پرست گروپوں اور مخالف گروپوں کے درمیان ہونے والے واقعات پر بات کی۔

ٹلرسن نے کہا کہ امریکی عوام کی اقدار کے بارے میں کسی کو شبہ نہیں ہو گا اور نسلیت پرستی کی امریکہ میں کوئی جگہ نہیں ہو گی۔

اپنے خطاب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے نسلیت پرستی اور مخالف گروپوں کو بیک وقت تنقید کا نشانہ بنانے کی یاد دہانی کروائے جانے پر ٹلرسن نے کہا کہ صدر نے اپنے طور پر بات کی ہے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے ملک کے مختلف شہروں میں نسلیت پرستی کے واقعات پیش آنے کے بعد صرف نسلیت پرست گروپوں کو ہی نہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ نسلیت پرستی کے مخالف گروپوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور تشدد سے باز رہنے  کی طرف توجہ مبذول کروائی تھی۔

دوسری طرف  وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے موضوع پر ہم سفارتی طریقوں کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی افغانستان اسٹریٹجی میں ایک بنیادی تبدیلی کی گئی ہے اور اب امریکی فوجیوں کی موجودگی کا انحصار وقت پر نہیں بلکہ شرائط پر ہو گا۔

انہوں نے افغانستان میں سرگرم دہشت گرد تنظیم طالبان سے ایک دفعہ پھر مذاکرات کی میز پر آنے کی اپیل کی اور کہا کہ فتح حاصل ہونے تک داعش  اور القائدہ کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔



متعللقہ خبریں