راقہ کے محصور شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ،فوری مدد درکار ہے: اقوام متحدہ

شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی مشیر جین انگلیڈ نےکہا ہے کہ داعش نے شامی شہر الراقہ میں تقریباً 20 ہزار شہریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے جن کی زندگیاں سخت خطرے میں ہیں

796315
راقہ کے محصور شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ،فوری مدد درکار ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے ایک عہدے دار نے کہا ہے کہ داعش  نے  شامی شہر الراقہ میں تقریباً 20 ہزار شہریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے جن کی زندگیاں سخت خطرے میں ہیں اور انہیں وہاں سے نکالنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جانے چاہییں۔

شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی مشیر جین انگلیڈ نے گزشتہ روز  بتایا کہ راقہ کے اُن پانچ مضافاتی علاقوں میں  محصور شہریوں کو مدد کی ضرورت ہے جو اس وقت داعش کے کنٹرول میں ہیں۔

عہدے دار نے محصور شہریوں کے تحفظ کے اقدامات نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوج  کی جانب سے راقہ کو داعش سے چھڑانے کے لیے جاری مہم سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

اُ ن کا کہنا تھا کہ شام کی سرکاری فوج  کی جانب سے بھاری توپ خانے کی بمباری اور امریکی قیادت کے فضائی حملوں سے بڑے پیمانے پر عام شہری ہلاک ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ انسانی ہمدردی کی مدد فراہم کرنے والوں پر یہ زور دے رہا ہے کہ جیسے بھی ممکن ہو سکے ان لوگوں تک امداد پہنچائی جائے۔

 



متعللقہ خبریں