امریکہ نے اقتصادی پابندیوں کو وسعت دے دی ،16روسی وچینی کمپنیاں متاثر

یکہ نے سولہ روسی اور چینی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا جس کا جواز ہےکہ یہ کمپنیاں شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل منصوبوں میں براہ راست تعاون فراہم کر رہی تھیں

794991
امریکہ نے اقتصادی پابندیوں کو وسعت دے دی ،16روسی وچینی کمپنیاں متاثر

امریکہ نے سولہ روسی اور چینی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی محکمہ  خزانہ کے مطابق، یہ کمپنیاں شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل منصوبوں میں براہ راست تعاون فراہم کر رہی تھیں۔

 ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بات کسی بھی طرح قابل قبول نہیں کہ چین اور روس کا کوئی بھی کاروباری ادارہ یا کوئی بھی فرد ،نجی سطح پر شمالی کوریا  کی مدد کرے تاکہ وہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار بنا  سکے۔

ان پابندیوں کے بعد امریکہ  میں ان کمپنیوں کے اثاثے  بھی منجمد کر دیے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں