انتخابی نتائج کو عدالت میں چیلنج کروں گا: کینیا حزب اختلاف رہنما کا اعلان

کینیا میں حزب اختلاف کے لیڈر  رائلہ اوڈونگا صدارتی انتخابات کے نتائج  کو عدالت عالیہ  میں چیلنج کریں گے

791671
انتخابی نتائج کو عدالت میں چیلنج کروں گا: کینیا حزب اختلاف رہنما کا اعلان

کینیا میں حزب اختلاف کے لیڈر  رائلہ اوڈونگا صدارتی انتخابات کے نتائج  کو عدالت عالیہ  میں چیلنج کریں گے۔

خبر  کے مطابق اوڈونگا نے کہاکہ 8 اگست کو ہونے والے انتخابی عمل میں صدر اوہورو کنیاٹا نے اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے۔

 انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پرامن مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھیں۔

یاد رہے کہ  ان انتخابات کے بعد کینیا میں شروع ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں حزب اختلاف  کے مطابق 100 افراد مارے جا چکے ہیں تاہم، حکومت نے ہلاکتوں کی تعداد دس بتائی ہے۔



متعللقہ خبریں