ایران بحث کے بجائے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے:امریکہ

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے گزشتہ  روز ایک اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ایران کو میزائل تجربات، دہشت گردی کی معاونت، انسانی حقوق کی پامالیوں اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزیوںپر غور کرنا چاہیئے

790688
ایران بحث کے بجائے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے:امریکہ

امریکہ نے ایران کے متنازعہ  میزائل پروگرام، دہشت گردی کی حمایت اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر ایک بار پھر کڑی تنقید کی ہے ۔

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے گزشتہ  روز ایک اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ایران کو میزائل تجربات، دہشت گردی کی معاونت، انسانی حقوق کی پامالیوں اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزیوں کی ذمہ داری قبول کرنا ہوگی۔

انہوں نے یہ بات صدر حسن روحانی کے اس بیان کے جواب میں کہی جس میں انہوں  نے دھمکی دی تھی کہ اگر امریکہ  نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کیں تو وہ عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری پروگرام پر طے شدہ  معاہدہ ختم کر دے گا۔

ایرانی صدر کے اس بیان کے رد عمل میں نکی ہیلی نے کہا کہ ایران جوہری معاہدے کو استعمال کرکے دنیا کو یرغمال نہیں بنا سکتا۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں کا جوہری معاہدے سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

 



متعللقہ خبریں