آج جنگ نے اپنی آخری سانسیں لیں اور عوام کی زندگی میں ایک نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے: صدر سانٹوس

انقلابی مسلح فورسز  FARC کو مکمل طور پر غیر مسلح کر  دیا گیا ہے اور انقلابیوں اور حکومت کے درمیان جنگ ختم ہو گئی ہے: صدر جان مینوئل سانٹوس

790870
آج جنگ نے اپنی آخری سانسیں لیں اور عوام کی زندگی میں ایک نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے: صدر سانٹوس

کولمبیا کے صدر جان مینوئل سانٹوس  نے کہا ہے کہ انقلابی مسلح فورسز  FARC کو مکمل طور پر غیر مسلح کر  دیا گیا ہے اور انقلابیوں اور حکومت کے درمیان جنگ ختم ہو گئی ہے۔

سانٹوس نے اس بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آج جنگ نے اپنی آخری سانسیں لیں،  ہتھیار پھینکے جانے کے بعد جنگ حقیقی معنوں میں ختم ہو گئی  اور عوام کی زندگی میں ایک نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے۔

کولمبیا حکومت اور FARC کے درمیان طے پانے والے امن سمجھوتے کے دائرہ کار میں یکم مارچ کو ہتھیار پھینکنے اور عسکریت پسندوں کے اجتماع کی جگہ پر پہنچنے کا عمل شروع ہو گیا تھا۔

FARC کے لیڈر  راڈریگو لونڈونو ایکویری نے اس سے قبل جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ ہم ایک نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں اور اس دور میں اپنے وجود کو قانونی اور جمہوری شکل میں برقرار رکھیں گے۔

واضح رہے کہ 48 ملین آبادی والے لاطینی امریکہ کے ملک کولمبیا میں 1964 سے جاری جھڑپوں میں 2 لاکھ 60 ہزار کے قریب افراد ہلاک ہوئے اور 6 ملین سے زائد افراد ہجرت کرنے پر مجبور ہو گئے۔

FARC کے ساتھ 4 سال سے جاری مذاکرات کے بعد گذشتہ سال امن سمجھوتے پر دستخط کئے گئے تھے۔  



متعللقہ خبریں