نیویارک میں صدر ٹرمپ کا استقبال احتجاجی مظاہروں کے ساتھ

عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد ٹرمپ پہلی دفعہ نیویارک پہنچے جہاں ان کے گھر ٹرمپ ٹاور کے سامنے ان کے خلاف احتجاج کیا گیا

790095
نیویارک میں صدر ٹرمپ کا استقبال احتجاجی مظاہروں کے ساتھ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو روزہ دورے پر نیویارک پہنچے تو ان کا استقبال احتجاجی مظاہروں کے ساتھ کیا گیا۔

عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد ٹرمپ پہلی دفعہ نیویارک پہنچے جہاں ان کے گھر ٹرمپ ٹاور کے سامنے ان کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

مظاہرین میں نیویارک اسمبلی کی سربراہ میلیسا مارک ویویریٹو بھی شامل تھیں۔

صدر ٹرمپ  کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "ہم انہیں نیویارک میں خوش آمدید نہیں کہہ رہے"۔

ٹرمپ  کے شمالی کوریا  کے موضوع پر جنگ کی حمایت پر مبنی بیانات اور ریاست ورجینیا کے شہر شارلٹ وِل میں نسلیت پرستی کے حملے کو بھی تحریک دینے   کی وجہ سے نیو یارک کے ہزاروں  شہریوں نے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے اور مختلف مقامات سے ٹرمپ ٹاور کی طرف مارچ کی۔

دوسری طرف امریکی ٹیکنالوجی  کی سرفہرست کمپنی انٹیل اور کھیلوں  کے سامان  کی کمپنی انڈر آرمر کی انتظامی کمیٹی کے سربراہان نے ٹرمپ کو مشاورت کی خدمات فراہم کرنے والی "امریکہ صنعتی کونسل" سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔

انٹیل کے منتظم برائن کرزانک اور انڈر آرمر  کے منتظم کیون پلانک  ٹرمپ کی طرف سے کاروباری دنیا کے ساتھ تبادلہ خیالات کے لئے قائم کی گئی امریکہ صنعتی کونسل سے الگ ہونے والے کاروباری دنیا کے آخری نمائندے تھے۔

ہفتے کے آخر    میں ملک میں پیش آنے والے تشدد کے واقعات  کے بعد دئیے جانے والے ان استعفوں کے بعد کونسل میں منتظمین کی تعداد 3 رہ گئی ہے۔



متعللقہ خبریں