وائٹ ہاوس میں بعض عناصر ٹرمپ کا تختہ الٹنا چاہتے ہیں: سابق رابطہ افسر

وائٹ ہاؤس کے سابق رابطہ افسر انتھونی اسکاراموچی نے دعویٰ کیا ہے کہ واشنگٹن میں کچھ لوگ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تختہ الٹنے کی سازش کر رہے ہیں

789175
وائٹ ہاوس میں بعض عناصر ٹرمپ کا تختہ الٹنا چاہتے ہیں: سابق رابطہ افسر

وائٹ ہاؤس کے سابق رابطہ افسر انتھونی اسکاراموچی نے دعویٰ کیا ہے کہ واشنگٹن میں کچھ لوگ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تختہ الٹنے کی سازش کر رہے ہیں۔

اسکاراموچی کو گزشتہ ماہ ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدے سے برطرف کر دیا تھا اور وہ صرف 10 دن تک  رابطہ  کے عہدے پر فائر رہ سکے تھے۔

 اپنی برطرفی کے بعد اسکاراموچی نے دعویٰ کیا کہ واشنگٹن اور وائٹ ہاؤس کے اندر موجود کچھ عناصر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر نہیں دیکھنا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ واشنگٹن میں موجود سیاسی  حلقوں کے نمائندے نہیں ہیں لہٰذا انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 واشنگٹن اور وائٹ ہاؤس کے اندر بھی بعض عناصر ایسے موجود ہیں جو صدر کے مفادات اور ان کے ایجنڈے کی تائید نہیں کرتے۔

 اسکارا موچی نے کہا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں اپنے وفاداروں میں اضافہ  کرنا ہوگا۔



متعللقہ خبریں