جنرل جوزف ڈنفورڈ علاقے کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے کوریا جزیرہ نما کے دورے پر

علاقے کے دورے کا مقصد اپنے اتحادیوں یعنی جنوبی کوریا اور جاپان کو اعتماد فراہم کرنا اور چین کے ساتھ بھی غلط مفہوم کا سدباب کرنے کے لئے فوجی تعاون قائم کرنا ہے۔ ڈنفورڈ

789335
جنرل جوزف ڈنفورڈ علاقے کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے کوریا جزیرہ نما کے دورے پر

امریکہ کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل جوزف ڈنفورڈ علاقے کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے کوریا جزیرہ نما کا دورہ کریں گے۔

وائس آف امریکہ  کی خبر کے مطابق جنوبی کوریا جاتے ہوئے ڈنفورڈ نے اخباری نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ فوجی ترجیح کا مفہوم، کوریا جزیرہ نما کو جوہری اسلحے سے پاک کرنے کے لئے انتظامیہ کی سفارتی کوششوں  کے ساتھ اقتصادی کوشش کو تعاون فراہم کرنا  اور اس کوشش کے ناکام ہونے کی صورت میں فوجی اقدامات کے لئے تیار  ہونا ہے۔

ڈنفورڈ نے کہا ہے کہ علاقے کے دورے کا مقصد اپنے اتحادیوں یعنی جنوبی کوریا اور جاپان کو اعتماد فراہم کرنا اور چین کے ساتھ بھی غلط مفہوم کا سدباب کرنے کے لئے فوجی تعاون قائم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جنگ کے بغیر اس صورتحال سے نکلنے پر غور کر رہے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ  پیانگ یانگ انتظامیہ  کا امریکہ کو  اور علاقے میں اس کے اتحادیوں  کو جوہری اسلحے کے ساتھ خطرہ تشکیل دینے والی دنیا کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔



متعللقہ خبریں