صدر ٹرمپ چینی صدر شی جن پنگ سے شمالی کوریا کی صورت حال کے بارے میں بات چیت کریں گے

صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کی طرف سے امریکہ کے لیے دھمکیوں یا خطرات سے متعلق اپنے انتباہ کو دہراتے ہوئے کہا کہ "اگر گوام میں کچھ بھی ہوتا ہے، تو شمالی کوریا میں بہت بڑی مشکل صورتحال پیدا ہو جائے گی

788557
صدر ٹرمپ چینی صدر  شی جن پنگ  سے شمالی کوریا کی صورت حال کے بارے میں بات چیت کریں گے

متحدہ  امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے شمالی کوریا کے  بارے میں بات چیت کریں گے۔

انھوں نے شمالی کوریا کی طرف سے امریکہ کے لیے دھمکیوں یا خطرات سے متعلق اپنے انتباہ کو دہراتے ہوئے کہا کہ "اگر گوام میں کچھ بھی ہوتا ہے، تو شمالی کوریا میں بہت بڑی مشکل صورتحال پیدا ہو جائے گی۔"

پیانگ یانگ نے دھمکی دی تھی کہ وہ بحرالکاہل میں امریکی خطے گوام کی طرف میزائل داغے گا۔ اس خطے میں امریکی افواج کا ایک بڑا مرکز موجود ہے۔

نیو جرسی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکہ، شمالی کوریا کے خلاف "جتنا ممکن ہو اتنی سخت" اضافی تعزیرات عائد کرنے پر بھی غور کر رہا ہے۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ انھیں امید ہے کہ شمالی کوریا حالیہ دنوں میں امریکہ کے خلاف جنگ کی دھمکیوں کے انتباہ کو خوب سمجھتا ہو گا۔

"مجھے امید ہے کہ جو میں نے کہا وہ اس کی شدت کو پوری طرح سمجھ جائیں گے۔"

ٹرمپ کے اس انتباہ سے قبل چین نے کہا تھا کہ اگر شمالی کوریا امریکی خطے یا اس سے ملحقہ علاقوں کے لیے حملے میں پہل کرتا ہے تو وہ پیانگ یانگ کا ساتھ نہیں دے گا۔



متعللقہ خبریں