شمالی کوریا اپنی سمت درست کرے ورنہ مشکل میں پھنسے گا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر شمالی کوریا امریکہ کے خلاف کچھ کرتا ہے تو اُس پر شدید گھبراہٹ طاری ہو جانی چاہیے

787810
شمالی کوریا اپنی سمت درست کرے ورنہ مشکل میں پھنسے گا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر شمالی کوریا امریکہ کے خلاف کچھ کرتا ہے تو اُس پر شدید گھبراہٹ طاری ہو جانی چاہیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا  کہ اگر شمالی کوریا کی حکومت نے اپنی سمت درست نہیں کی تو وہ اس طرح مشکل میں پھنسے گا جس میں  شاید ہی دنیا میں کوئی دوسرا ملک پھنسا ہو۔

امریکی صدر کا یہ بیان شمایل کوریا  کے اس اعلان کہ وہ امریکی اڈے گوائم کے نزدیک چار میزائل داغنے کا منصوبہ بن رہا ہے کے بعد سامنے آیا ہے۔

شمالی کوریا کی جانب سے جولائی میں دو بین البرعظمی بیلسٹک میزائلوں کے تجربات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان حالیہ ہفتوں کے دوران کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے میزائل پروگرام کی پاداش میں اس پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دی تھی۔

گزشتہ روز  نیو جرسی میں خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ، شمالی کوریا سے بات چیت کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ شمالی کوریا کے حوالے سے ان کے بیانات بہت زیادہ سخت نہیں ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے  کہا  کہ اب وقت آ گیا ہے جب ہمارے ملک کے لیے کسی کو کھڑا ہونا چاہیے۔'

 



متعللقہ خبریں