امداد انسانی کی رسائی ممکن بنانے میں مدد کریں؛سلامتی کونسل کی 4 ملکوں سے اپیل

اقوام متحدہ  کی سلامتی کونسل نے یمن ، صومالیہ ، جنوبی سوڈان اور شمال مشرقی نائجیریا میں متحارب فریقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں انسانی امداد داخل ہونے کی اجازت دیں

787405
امداد انسانی کی رسائی ممکن بنانے میں مدد کریں؛سلامتی کونسل کی 4 ملکوں سے اپیل

اقوام متحدہ  کی سلامتی کونسل نے یمن ، صومالیہ ، جنوبی سوڈان اور شمال مشرقی نائجیریا میں متحارب فریقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں انسانی امداد داخل ہونے کی اجازت دیں۔

کونسل نے دنیا بھر کے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ 2 کروڑ افراد کو درپیش فاقہ کشی کے خطرے سے بچاؤ کے لیے مزید رقوم عطیہ کریں۔

سویڈن کی جانب سے تشکیل دیے گئے بیان میں 15 ممالک پر مشتمل سلامتی کونسل نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے باور کرایا ہے کہ حالیہ تنازعات اور پرتشدد واقعات کے انسانی زندگی پر تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور چاروں ممالک میں یہ فاقہ کشی کا مرکزی سبب ہے۔

یاد رہے کہ سال رواں   فروری میں اقوام متحدہ نے عالمی برادری سے 4.9 ارب ڈالر فراہم کرنے کی اپیل کی تھی تا کہ 70 سال  قبل اقوام متحدہ کی تشکیل کے بعد سے اب تک کے سب سے بڑے انسانی بحران کا انسداد کیا جا سکے  البتہ  تنظیم کے ایک ترجمان اسٹیفن ڈوجارک کے مطابق اقوام متحدہ کو مطلوبہ رقم میں سے صرف 51 فیصد موصول ہوئی ہے ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں