صدر ٹرمپ نے ریکارڈ قائم کر دیا
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ صدارت کے 200 دنوں میں صرف ایک پریس کانفرنس کر کے ریکارڈ قائم کر دیا
![صدر ٹرمپ نے ریکارڈ قائم کر دیا](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/794e/dcd6/0727/59897427d3ab9.jpg?time=1718731014)
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ صدارت پر فائز ہونے کے بعد سے اب تک صرف ایک دفعہ بات چیت کی غرض سے پریس کے ساتھ اجلاس کیا ہے۔
سی این این کی خبر کے مطابق صدر ٹرمپ نے 20 جنوری کو عہدہ صدارت سنبھالا اور اس وقت سے لے کر اب تک گزرنے والے 200 دنوں میں صرف ایک دفعہ 16 فروری کو صحبت کی غرض سے پریس کانفرنس کر کے ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
اس ریکارڈ کے مطابق ٹرمپ امریکہ میں 1953 سے لے کر اب تک عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد 200 دنوں میں کم ترین پریس کانفرنس کرنے والے صدر بن گئے ہیں۔
ان سے قبل کے صدر باراک اوباما نے اسی دورانیے میں 9، لائنڈن جانسن نے 19 اور جارج ایچ ڈبلیو بُش نے 18 دفعہ پریس کے سوالات کے جواب دینے کے لئے کانفرنسوں کا انعقاد کیا تھا۔
دوسری طرف عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد سے صدر ٹرمپ ایک پرائیویٹ سیکرٹری، ایک نائب پرائیویٹ سیکرٹری ، 3 کمیونیکیشن ڈائریکٹروں اور ایک پریس ترجمان کو تبدیل کر چکے ہیں۔
ٹرمپ کی 7 سالہ صدارت کے دوران وائٹ ہاوس میں سب سے زیادہ تبدیلیوں کا سامنا کرنے والا شعبہ کمیونیکیشن ڈائریکٹر شپ کا شعبہ ہے۔
متعللقہ خبریں
امریکہ، کولوراڈو میں ’سیسنا 421‘ قسم کا طیارہ گر کر تباہ
جہاں طیارہ گر کر تباہ ہوا وہاں آگ لگ گئی اور 2 موبائل گھر جل گئے
![نیٹو یوکرین کی امداد کے حوالے سے امریکہ کے بوجھ کو کم کرنے کا خواہاں ہے، اسٹولٹن برگ](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/444d/7b15/fb3f/66712fd01e0f0.jpg?time=1718731015)
نیٹو یوکرین کی امداد کے حوالے سے امریکہ کے بوجھ کو کم کرنے کا خواہاں ہے، اسٹولٹن برگ
اسٹولٹن برگ نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کے بعد پریس سے بات کی