ہم بھی ردعمل کا اظہار کریں گے ہم دھمکی دے کر بھاگنے والوں میں سے نہیں ہیں: نکی ہیلے

شمالی کوریا نے جو جارحانہ روّیہ اختیار کر رکھا ہے اور جو ردعمل یہ پیش کر رہا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس ملک کو نئی پابندیوں کی وجہ سے اندیشے لاحق ہیں: شمالی کوریا

785704
ہم بھی ردعمل کا اظہار کریں گے ہم دھمکی دے کر بھاگنے والوں میں سے نہیں ہیں: نکی ہیلے

اقوام متحدہ کے لئے  امریکہ کی مستقل نمائندہ نکی ہیلے نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی نئی اقتصادی پابندیوں کے بعد ہم، شمالی کوریا  کے امریکہ کے لئے تشکیل کردہ خطرہ کے بارے میں ردعمل  کا اظہار کریں گے ہم دھمکی دینے کے بعد ڈر کے بھاگنے والے نہیں ہیں۔

فوکس نیوز چینل کے لئے دئیے گئے انٹرویو میں ہیلے نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  کے فیصلوں کے باوجود بیلسٹک میزائل تجربے کرنے کی وجہ سے شمالی کوریا کے خلاف اختیار کردہ تازہ پابندیوں  کا جائزہ لیا۔

ہیلے نے کہا کہ نئی پابندیاں شمالی کوریا کے لئے ایک مُکّے کی حیثیت رکھتی ہیں۔ شمالی کوریا نے جو جارحانہ روّیہ اختیار کر رکھا ہے اور جو ردعمل یہ پیش کر رہا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس ملک کو نئی پابندیوں کی وجہ سے اندیشے لاحق ہیں۔

انہوں نے ،اس سے قبل جوہری کاروائیوں  کو بند کرنے کے معاملے میں شمالی کوریا  پر ضروری دباو نہ ڈالنے کی وجہ سے چین اور روس  کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب کی بار دونوں ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلوں کے ساتھ تعاون کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا اب  بین الاقوامی برادری کے یک آواز ہونے کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ اب کی بار  نہ تو چین نے پس قدمی اختیار کی نہ ہی  روس پیچھے ہٹا ہے۔ سلامتی کونسل میں ہر کسی نے کہہ دیا ہے کہ بہت ہو چکا اب ہم اس لا پرواہی پر اور زیادہ  خاموش  نہیں رہیں گے۔

نکی ہیلے نے کہا ہے کہ شمالی کوریا اپنی تجارت کا 90 فیصد چین کے ساتھ کرتا ہے لہٰذا  چین کا پابندیوں کے ساتھ تعاون کرنا نہایت اہمیت رکھتا تھا اور اب چین نے کہا ہے کہ وہ اپنے اثر میں اضافہ کرکے پابندیوں کا اطلاق کرے گا۔

انہوں نے شمالی کوریا کی طرف سے دی گئی وارننگ  "ہم امریکہ کو سخت سبق سکھائیں گے"  کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ "ہم بھی ردعمل کا اظہار کریں گے ہم دھمکی دے کر بھاگنے والوں میں سے نہیں ہیں"۔

نکی ہیلے نے کہا کہ شمالی کوریا کا ہر ڈالر "عوام کی فلاح و بہبود کی بجائے جوہری اسلحہ بنانے میں استعمال ہو رہا ہے" تازہ پابندیاں شمالی کوریا  کی جوہری تجربے کی صلاحیت کو کم کریں گی۔

وینزویلا کے سیاسی عدم استحکام کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا  ہے کہ ہم وینزویلا  کی جمہوریت کے ڈکٹیٹر شپ میں تبدیل ہونے کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔  



متعللقہ خبریں