صدارتی امیدوار بننے کی خبریں حقارت آمیز ہیں: مائیک پینس

امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ 2020 کے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کی تیاری کر رہے ہیں

785142
صدارتی امیدوار بننے کی خبریں حقارت آمیز ہیں: مائیک پینس

امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ 2020 کے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کی تیاری کر رہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں امریکی نائب صدر نے اخبار نیویارک ٹائمز میں گزشتہ روز اس خبر کو توہین آمیز قرار دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مائیک پینس خفیہ طور پر اپنی انتخابی مہم کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

 یاد رہے کہ نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ مائیک پینس کے قریبی ساتھیوں نے ریپبلکن جماعت کو عطیہ دینے والی بعض شخصیات کو آگاہ کیا ہے کہ اگر صدر ٹرمپ دوسری مدت کے لیے انتخابات میں امیدوار نہ بنے تو پینس ان کی جگہ آئندہ انتخاب لڑیں گے۔

صدر ٹرمپ اور نائب صدر پینس نے ساڑھے چھ ماہ قبل اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا تھا لیکن صدر ٹرمپ کے ابتدائی مہینے خاصے ہنگامہ خیز ثابت ہوئے ہیں۔

صدر ٹرمپ اور ان کے قریبی ساتھیوں کے پے در پے کئی متنازع بیانات اور اسکینڈلز سامنے آنے کے نتیجے میں ایک حالیہ  تجزیئے کی رو سے  صدر ٹرمپ کی عوامی مقبولیت اور کارکردگی پر عوام کا اعتماد کسی بھی دوسرے امریکی صدر کے مقابلے میں تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے۔

 



متعللقہ خبریں