امریکہ: سینٹ نے FBI کی ڈائریکٹرشپ کے لئے کرسٹوفر ورائے کی منظوری دے دی

کمیٹی کی نشست میں کسی نے مجھ سے اپنے ساتھ تعاون کا مطالبہ نہیں کیا، FBI جیسے ادارے  کا بے خوف، غیر جانبدار اور سیاسی مرعوبیت سے دور ہونا ضروری ہے: کرسٹوفر ورائے

782035
امریکہ: سینٹ نے FBI کی ڈائریکٹرشپ کے لئے کرسٹوفر ورائے کی منظوری دے دی

امریکی سینٹ نے وفاقی تحقیقاتی بیورو FBI کی ڈائریکٹرشپ کے لئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف  سے نامزد امیدوار کرسٹوفر ورائے کی منظوری دے دی ہے۔

ورائے نے سینٹ کی انصاف کمیٹی کی منظوری گذشتہ ماہ حاصل کی تھی اور اب سینٹ کی جنرل کمیٹی کی طرف سے بھی 5 نفی کے مقابل 95 مثبت ووٹ حاصل کر کے ٹرمپ کے طرف سے معطل کئے جانے والے جیمز کومی  کی جگہ FBI کے ڈائریکٹر متعین ہو گئے ہیں۔

ورائے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کی نشست میں کسی نے ان سے اپنے ساتھ تعاون کا مطالبہ نہیں کیا، FBI جیسے ادارے  کا "بے خوف، غیر جانبدار اور سیاسی مرعوبیت سے دور ہونا ضروری ہے"۔

واضح رہے کہ FBI کے سابقہ ڈائریکٹر کومی ، روس کے امریکہ میں منعقدہ 8 نومبر کے صدارتی انتخابات میں مداخلت  کرنے کے دعووں سے متعلق تحقیقات  کی پیروی کر رہے تھے جنہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 10مئی کو ان کے عہدے سے معطل کر دیا تھا اور اس صورتحال نے امریکہ کی رائے عامہ میں روسی مباحث کو بھڑکا دیا تھا۔



متعللقہ خبریں