صومالیہ دہشت گردی کے حملے میں 24   فوجی ہلاک

بتایا گیا ہے کہ الشباب کے عسکریت پسندوں نے افریقی یونین اور صومالی فوجیوں کو گھات لگا کر نشانہ بنایا، جس کے بعد جھڑپیں شروع ہو گئیں

780947
صومالیہ دہشت گردی کے حملے میں 24   فوجی ہلاک

صومالیہ   دہشت گردی کے حملے میں 24   فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

صومالیہ میں دہشت گرد تنظیم  الشباب کے ایک حملے میں صومالی فوج اور افریقی یونین کے امن مشن کے 24 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ الشباب کے عسکریت پسندوں نے افریقی یونین اور صومالی فوجیوں کو گھات لگا کر نشانہ بنایا، جس کے بعد جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

 اطلاعات کے مطابق افریقی یونین کے صومالیہ میں تعینات مشن سے وابستہ فوجیوں کے ایک قافلے کو اتوار کی صبح دارالحکومت موغادیشو سے 140 کلومیٹر جنوب مغرب میں نشانہ بنایا گیا۔

 مقامی حکام کے مطابق اس واقعے میں صومالی فوج کا ایک جب کہ افریقی یونین کے 23 فوجی مارے گئے۔



متعللقہ خبریں