چین نے مجھے بہت مایوس کیا ہے: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ماضی میں ہمارے رہنماوں نے انہیں سالانہ سینکڑوں بلین ڈالر مالیت کی تجارت  کا موقع فراہم کیا لیکن انہوں نے شمالی کوریا کے معاملے میں ہمارے لئے کچھ نہیں کیا۔ صدر ٹرمپ

780146
چین نے مجھے بہت مایوس کیا ہے: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پیج سے شمالی کوریا کے معاملے میں چین  پر تنقید کی ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا  کے بین الابراعظمی بیلسٹک میزائل تجربے کے بعد چین نے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔

انہوں نے کہا ہے کہ چین نے مجھے بہت مایوس کیا ہے، ماضی میں ہمارے رہنماوں نے انہیں سالانہ سینکڑوں بلین ڈالر مالیت کی تجارت  کا موقع فراہم کیا لیکن انہوں نے شمالی کوریا کے معاملے میں ہمارے لئے کچھ نہیں کیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم چین کو یہ طرزعمل جاری رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے کیونکہ چین اس مسئلے کو آسانی سے حل کر سکتا تھا۔

دوسری طرف انہوں نے ملک میں ہیلتھ انشورنس اصلاحات  کے معاملے میں سینٹ کے رائے شماری  کے اصولوں کو ناکامی کا ذمہ دار قرار دیا ہے اور ریپبلکنز سے سینٹ کے رائے شماری کے اصولوں کو تبدیل کرنے کی اپیل کی ہے۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ ریپبلکن سینٹ کا 60 ووٹوں کے اصول سے نجات حاصل کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اصول ریپبلکن پارٹی کو ختم کر رہا ہے اور   8 ڈیموکریٹ کو ملک کو کنٹرول کرنے کی اجازت دے رہا ہے۔ یہ ایک مذاق سے کم نہیں کہ  سینٹ میں 200 قانونی بل پینڈنگ پڑے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہوش کے ناخن لیں، کرسی پر قبضے کے اصول کی مدت ایک عرصے سے پوری ہو چکی ہے لہٰذا اب اسے ختم ہونا چاہیے۔ اگر ایسا نہیں ہوتا تو صحت کی اصلاحات کی طرح ریپبلکن پارٹی کی متعدد قانونی تجاویز منظور نہیں ہوں گی۔

واضح رہے کہ امریکی سینٹ نے رائے شماری میں ریپبلکن پارٹی کے حالیہ صحت کی اصلاحات  کے بل کو 49 کے مقابلے میں 51 ووٹوں سے رد کر دیا تھا۔

ڈیموکریٹس اور آزاد  سینٹروں نے مکمل طور پر بل کی مخالفت کی لیکن اس کے ساتھ ساتھ ریپبلکنز کے 3 نمائندوں نے  بھی بل کے لئے نفی میں ووٹ کا استعمال کیا تھا۔



متعللقہ خبریں