ایران و روس پرعائد پابندیوں کو سینیٹ نے منظوری دے دی

امریکی سینیٹ میں روس، ایران اور شمالی کوریا پر نئی پابندیاں لگانے سے متعلق نیا  بل منظور کرلیا گیا ہے جسے دو کے مقابلے میں 98 ووٹ ملے

779164
ایران و روس پرعائد پابندیوں کو سینیٹ نے منظوری دے دی

 امریکی سینیٹ میں روس، ایران اور شمالی کوریا پر نئی پابندیاں لگانے سے متعلق نیا  بل منظور کرلیا گیا ہے۔

امریکی سینیٹ نے روس، ایران اور شمالی کوریا پر نئی پابندیوں کا بل منظور کرلیا ہے۔

بل کے حق میں 98، جب کہ مخالفت میں صرف 2 ووٹ آئےجبکہ حتمی منظوری کے لیے بل صدر ٹرمپ کو بھجوادیا گیا۔

خبر  کے مطابق، بل میں کہا گیا ہے کہ روس کی بڑھتی ہوئی جارحیت کے پیش نظر اس پر پابندیاں سخت کی جائیں گی۔

 بل میں یورپ کی ایسی کمپنیاں جو روس میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کررہی ہیں اس سے مستثنیٰ ہوں گی۔

دوسری جانب سینیٹ میں منظور شدہ بل میں ایران پر دہشت گردی کی حمایت کرنے اور شمالی کوریا کی جانب سے مسلسل میزائل تجربات کے نتیجے میں ان ممالک پر پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں