امریکہ کو گھٹنے ٹیک کر شمالی کوریا کی فوج اور عوام سے معذرت طلب کرنی چاہیے

امریکہ انتظامیہ کے کرنے کی واحد چیز  پیانگ یانگ انتظامیہ  کے لئے غیر عصری  اور دشمنی پر مبنی روّیے کو ختم کرنا ہے: شمالی کوریا

778954
امریکہ کو گھٹنے ٹیک کر شمالی کوریا کی فوج اور عوام سے معذرت طلب کرنی چاہیے

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ امریکہ کو پیانگ یانگ انتظامیہ کے لئے  دشمنی پر مبنی روّیے کو بند کرنا چاہیے۔

شمالی کوریا کے روزنامے روڈونگ سین من کی پیانگ یانگ انتظامیہ کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں کہا گیا ہے کہ "امریکہ انتظامیہ کے کرنے کی واحد چیز  پیانگ یانگ انتظامیہ  کے لئے غیر عصری  اور دشمنی پر مبنی روّیے کو ختم کرنا ہے"۔

خبر میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کو گھٹنے ٹیک کر شمالی کوریا  کی فوج اور عوام سے معذرت طلب کرنی چاہیے۔

تاہم جنوبی کوریا  کی سرکاری خبر رساں ایجنسی یون ہاپ کی خبر کے مطابق جنوبی کوریا  کے حکام نے کہا ہے کہ ، شمالی کوریا کے حکام کو جنوبی کوریا کی طرف سے کی گئی ڈائیلاگ کی اپیل کا جواب دینا چاہیے۔

خبر کے مطابق جنوبی کوریا کے حکام نے کہا ہے کہ ڈائیلاگ  کی کوششیں جاری ہیں اور  اس کے ساتھ ساتھ ہم شمالی کوریا کی طرف سے متوقع تحریکوں کی بھی تحقیق کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی KCNA  کی 4 جولائی  کی خبر کے مطابق ملک نے کامیابی کے ساتھ طویل مسافت  بین الابراعظمی بیلسٹک میزائل تجربہ کیا ہے۔

خبر میں، فائر کئے گئے Hwasong-14 میزائل کے2 ہزار 802 کلو میٹر ارتفاع تک جانے  اور 39 منٹ تک ہوا میں رہنے کا  دعوی کیا گیا تھا۔

امریکی ماہرین اور حکام نے اس تجربے کے ایک " کامیاب  بین البراعظمی میزائل تجربہ " ہونے کی تصدیق کی تھی۔

امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا نے اس تجربے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا۔



متعللقہ خبریں