ہم القدس میں کشیدگی کی فضا کو ختم کیے جانے کے خواہاں ہیں، امریکہ

امریکی انتظامیہ  طرفین کے ساتھ مذاکرات کرتے ہوئے   ان   کے غصے کو ٹھنڈا  کرنے کی  کوششوں میں  ہے

774910
ہم  القدس میں کشیدگی کی فضا کو ختم کیے جانے کے خواہاں ہیں، امریکہ

امریکی  وزارت خارجہ  کے ترجمان  ہیدر ناورٹ نے  مسجدِ اقصیٰ کے واقع ہونے والے علاقے میں  بڑھنے والی کشیدگی  میں گراوٹ لانے کے  لیے  اسرائیل اور  فلسطین  سے اپیل کرتے ہوئے   کہا ہے کہ "ہم دونوں فریقین کو  کشیدگی   میں اضافہ  کرنے والے اقدام  سے اجتناب  برتنے کی اپیل کرتے ہیں۔ "

ایک  اخباری نمائندے  کے سوال کہ اسرائیل کی جانب سے علاقے کو بھاری تعداد میں میٹل ڈیٹیکٹرز  اور فوجیوں  کی تعیناتی کے  کشیدگی میں اضافہ کرنے والے ایک عنصر ہونے یا نہ ہونے  کے جواب میں  ناؤرٹ نے کہا کہ "ہم دونوں فریقین   سے   حالات کو مزید  بگاڑنے والے اقدامات سے  پرہیز کرنے کی تلقین کرتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ یہ ایک بڑا حساس معاملہ ہے، اس  بنا پرہم  پیش   رفت کا  قریبی طور پر  جائزہ لے رہے ہیں۔ میں  اپنے الفاظ کو بڑی  احتیاط سے  چن کر استعمال کر رہا ہوں  کیونکہ ہم  مزید تناؤ کے بالکل حق میں نہیں ہیں۔ "

انہوں نے مزید بتایا کہ امریکی انتظامیہ  طرفین کے ساتھ مذاکرات کرتے ہوئے   ان   کے غصے کو ٹھنڈا  کرنے کی  کوششوں میں  ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں