جنوبی کوریا   کیطرف سے شمالی کوریا   کو  فوجی مذاکرات کی پیش کش

جنوبی کوریا کے نائب وزیر دفاع سوہ شوشک نے 21 جولائی کو شمالی کوریا کو مذاکرات کی پیش کش  کی ہے

771833
جنوبی کوریا   کیطرف سے شمالی کوریا   کو  فوجی مذاکرات کی پیش کش


 

جنوبی کوریا کے نائب وزیر دفاع سوہ شوشک نے 21 جولائی کو شمالی کوریا کو مذاکرات کی پیش کش  کی ہےç

 انھوں  نے کہا ہے کہ  مذاکرات  کا مقصد ایسی تمام جارحانہ سرگرمیوں کا خاتمہ ہوگا جن کی وجہ سے دونوں ممالک میں فوجی کشیدگی پیدا ہورہی ہے۔  انھوں  نے تجویز پیش کی کہ دونوں ممالک کے درمیان غیرفوجی زون میں شمالی کوریا کی عمارت میں یہ بات چیت کی جاسکتی ہے جہاں پہلے بھی مذاکرات ہوتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے مستقل میزائل تجربات کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے پورے خطے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔ دونوں ممالک میں آخری بار 2015 میں اعلیٰ سطح کے مذاکرات ہوئے تھے۔

جنوبی کوریا کے نئے صدر مون جائی ان نے بھی جرمنی  کے دورے کے دوران  بیان دیتے ہوئے کہا  ہے کہ شمالی کوریا کے ایٹمی و میزائل پروگرام کے خاتمے کیلئے اس کے ساتھ بات چیت اور امن معاہدہ وقت کی اشد ضرورت ہے۔



متعللقہ خبریں