ٹرمپ کا مواخذہ کیا جائے،ڈیموکریٹ رکن نے کانگریس میں درخواست دائر کر دی

کانگریس میں ڈیموکریٹ رکن بیرڈ شیرمین نے گزشتہ  روز چار صفحات پر مشتمل ایک ایسی قرارداد  پیش کی ہے جس میں صدرٹرمپ پرجرائم اور نامناسب رویے کے الزامات عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف مواخذے کی درخواست کی گئی ہے

769844
ٹرمپ کا مواخذہ کیا جائے،ڈیموکریٹ رکن نے کانگریس میں درخواست دائر کر دی

امریکی کانگریس میں  ڈیموکریٹ رکن بیرڈ شیرمین نے گزشتہ  روز چار صفحات پر مشتمل ایک ایسی قرارداد  پیش کی ہے  جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر بڑے جرائم اور نامناسب رویے کے الزامات عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف مواخذے کی درخواست کی گئی ہے۔

 شیرمین نے اس دستاویز میں ٹرمپ کی انتخابی ٹیم کے روس کے ساتھ مبینہ روابط کا خاص طور پر ذکر کیا ہے البتہ  اس معاملے کی تفتیش جاری ہےنیز،  اس  میں ٹرمپ کے بیٹے کی روسی خاتون وکیل سے ملاقات کا بھی تذکرہ ہے۔

 یہ بھی بتایا  گیا ہے کہ اس قرارداد کے منظور ہونے کے امکانات صفر  کے برابر ہیں کیونکہ ایوان نمائندگان میں ریپبلکنز  ارکان  کی اکثریت ہے  ۔



متعللقہ خبریں