ٹرمپ برطانوی عوام سے کترانےلگے،دورہ موخر کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم تھریسامے کو ٹیلی فون کیا ہے جس میں احتجاج کے خوف سے برطانوی دورہ منسوخ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے

768608
ٹرمپ برطانوی عوام سے کترانےلگے،دورہ موخر کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم تھریسامے کو ٹیلی فون کیا ہے جس میں احتجاج کے خوف سے برطانوی دورہ منسوخ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

گزشتہ دنوں  امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم تھریسامے کوٹیلیفون کیا جس کے دوران امریکی صدر ٹرمپ نے احتجاج کی وجہ سے برطانیہ کادورہ منسوخ کرنے کا ارادہ ظاہرکیاہے۔

 حکام کا کہنا تھا کہ امریکی صدر برطانوی عوام کی حمایت کے بغیر دورہ نہیں کرناچاہتے۔

 اس سے پیشتر برطانوی وزارت عظمی  کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ برطانیہ   میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور  طے شدہ پروگرام کے مطابق ہی برطانیہ کا دورہ کریں  گے۔

برطانوی اخباردی گارڈین نے  بھی اپنی  خبر میں کہاہے کہ ٹرمپ کے خلاف مظاہروں کے باعث فی الحال وہ برطانیہ نہیں آنا چاہتے۔

 کہا گیا ہے کہ جب تک برطانوی عوام ٹرمپ کے سرکاری دورے کی حمایت نہیں کرتے، وہ  یہ دورہ نہیں کریں گے۔



متعللقہ خبریں