کولمبیا انقلابی مسلح  فورسز کے 3 ہزار 252 اراکین کو معاف کر دیا گیا

کولمبیا انقلابی مسلح  فورسز FARC کے 3 ہزار 252 اراکین کو کولمبیا کے صدر جان مینوئل سانٹوس کے دستخطوں کے ساتھ منظور کردہ فیصلے سے معاف کر دیا گیا

768577
کولمبیا انقلابی مسلح  فورسز کے 3 ہزار 252 اراکین کو معاف کر دیا گیا

کولمبیا انقلابی مسلح  فورسز FARC کے 3 ہزار 252 اراکین کو کولمبیا کے صدر جان مینوئل سانٹوس کے دستخطوں کے ساتھ منظور کردہ فیصلے سے معاف کر دیا گیا ہے۔

صدارتی دفتر کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق سانٹوس کے دستخط کا حامل فیصلہ  تنظیم کے صرف اجتماع کے مقامات پر آ کر اسلحہ پیش کرنے والے اراکین کا احاطہ کرتا ہے، FARC  کے زیر حراست اراکین اس معافی سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔

بیان کے مطابق اقوام متحدہ کے کولمبیا مشن نے بھی فیصلے کی منظوری دے دی ہے اور اس وقت تکFARC کے 7 ہزار 400 اراکین کی قانونی حیثیت کو حل کر دیا گیا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ فیصلہ  صرف سیاسی جرائم کا احاطہ کرتا ہے اور وزارت انصاف قانونی موضوعات میں تنظیم کے وکیلوں کے ساتھ مل کر کاروائیاں کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ نصف سے زائد عرصے تک  جھڑپوں  کو جاری رکھنے کے بعد 27 جون کو اپنے پاس موجود آخری اسلحہ بھی تقریب کے ساتھ اقوام متحدہ کے حوالے کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں