روس کے ساتھ تعمیری تعلقات استوار کرنے کا وقت آ گیا ہے: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

روس کے امریکہ کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کرنے سے متعلق میں نے پوتن کے ساتھ پہلی دفعہ اتنے اصرار کے ساتھ بات کی، پوتن نے ان دعووں کی حتمی الفاظ میں تردید کی ہے: ٹرمپ

767729
روس کے ساتھ تعمیری تعلقات استوار کرنے کا وقت آ گیا ہے: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ تعمیری تعلقات استوار کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے سرکاری ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں منعقدہ جی۔20 سربراہی اجلاس  اور روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ ملاقات کا جائزہ لیا۔

ٹرمپ نے جی۔20 سربراہی اجلاس کو امریکہ کے لئے ایک بہت بڑی کامیابی قرار دیا اور کہا ہے کہ "اس سے قبل امریکہ نے نہایت بُرے تجارتی سمجھوتوں کئے ہیں جن    کی تصحیح کی ضرورت ہے اور ہم یہ تصحیح  کریں گے۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں نے پوتن کے ساتھ امریکہ میں 8 نومبر کے صدارتی انتخابات  میں مداخلت کے دعووں پر بھی بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس کے امریکہ کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کرنے سے متعلق میں نے پوتن کے ساتھ پہلی دفعہ اتنے اصرار کے ساتھ بات کی۔ پوتن نے ان دعووں کی حتمی الفاظ میں تردید کی ہے۔ جہاں تک میری بات ہے میں نے اپنے نقطہ نظر کو پیش کر دیا تھا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ مستحکم مشترکہ سائبر سکیورٹی یونٹ کو قائم کرنے کے بارے میں بھی بات کی، اس طرح ہم انتخابات کے دوران ہونے والے سائبر حملوں  اور دیگر متعدد منفی چیزوں سے محفوظ ہو جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم نے شام کے بعض متعین مقامات سے بہت سی زندگیاں بچانے پر مبنی فائر بندی کے سمجھوتے پر بھی پوٹن  کے ساتھ اتفاق رائے کیا ہے۔ یہ وقت روس کے ساتھ تعمیری تعلقات قائم کرنے کا وقت ہے۔

تاہم روس پر عائد پابندیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا ہے کہ اس موضوع پر پوتن کے ساتھ بات نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ جب تک یوکرائن اور شام کے مسائل حل نہیں ہوتے اس معاملے میں کچھ نہیں کیا جا سکے گا۔



متعللقہ خبریں