جرمنی میں جی ٹوئنٹی سربراہی شروع ہو گیا

جی ٹوئنٹی کے موجودہ صدر  جرمنی  کی چانسلر انگیلا مرکل  نے ہمبرگ نمائش کانگریس مرکز میں مہمانوں کا استقبال کیا ۔

766566
جرمنی  میں جی ٹوئنٹی سربراہی شروع ہو گیا

جرمنی کے شہر ہمبرگ میں جی ٹوئنٹی سربراہی شروع ہو گیا ہے ۔

جی ٹوئنٹی کے موجودہ صدر  جرمنی  کی چانسلر انگیلا مرکل  نے ہمبرگ نمائش کانگریس مرکز میں مہمانوں کا استقبال کیا ۔ دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کے موضوع پر پہلا  اجلاس ہوا ۔ فیملی تصویر اتروانے کے بعد عالمی ترقی اور تجارت  عنوان کیساتھ پہلی کاروائی نشست منعقد ہو گی ۔ قابل عمل ترقی، ماحولیات اور توانائی جیسے موضوعات پر اجلاس کے بعد کلاسیکی موسیقی  کا کنسرٹ دیا جائے گا ۔

   سربراہی اجلاس کے دوسرے روز افریقہ کیساتھ حصہ داری ،ہجرت اور صحت  کےموضوع  پر اجلاس منعقد ہو گے جبکہ چوتھی نشست میں  ڈیجیٹل ماحول ،خواتین کو طاقتور بنانے اور روزگار  کا جائزہ  لیا جائے گا ۔

جرمنی کے" دنیا کے ملاپ " سلوگن کیساتھ ہونے والے اس سر براہی اجلاس  میں جی ٹوئنٹی کے ایجنڈے کے علاوہ دہشت گردی کیخلاف جدوجہد،شام اور یوکرین جیسے مسائل کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔ سربراہی اجلاس کے اختتام پر پریس کانفرنس منعقد ہو گی۔



متعللقہ خبریں