صومالیہ:امریکہ کا الشباب کے ٹھکانے پر فضائی حملہ

امریکہ نے صومالیہ میں  الشباب دہشت گرد تنظیم کے ایک ٹھکانے پر فضائی حملہ کیا

765687
صومالیہ:امریکہ کا الشباب کے ٹھکانے پر فضائی  حملہ

 امریکہ نے صومالیہ میں  الشباب دہشت گرد تنظیم کے ایک ٹھکانے پر فضائی حملہ کیا۔

 امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون  کے ترجمان   کرنل  جیف ڈیوس  نے  بتایا ہے کہ یہ حملہ دارالحکومت موغا دیشو سے 400 کلومیٹر جنوب مشرق  میں   واقع ایک ٹھکانے پر کیا گیا  جس کے نتائج    کا ہمیں انتظار ہے ۔

 واضح رہے کہ الشباب تنظیم کے  خلاف   امریکہ،  صومالی فوج    سے تعاون     کے تحت 50 فوجیوں  پر  مشتمل خصوصی فورس  روانہ  کر چکا ہے جنہیں امریکہ نے  حملہ کرنے   کی اجازت بھی دے رکھی ہے ۔



متعللقہ خبریں