روس: تجارتی بندشوں کے دورانیے میں توسیع کے فیصلے پر دستخط کر دئیے گئے

وزیر اعظم دمتری میدویدو نے روس کے خلاف پابندیاں لگانے والے یورپی یونین، امریکہ اور دیگر مغربی ممالک  کے لئے لاگو تجارتی بندشوں کے دورانیے میں توسیع پر مبنی فیصلے پر دستخط کر دئیے

765192
روس: تجارتی بندشوں کے دورانیے میں توسیع کے فیصلے پر دستخط کر دئیے گئے

روس کے وزیر اعظم دمتری میدویدو نے روس کے خلاف پابندیاں لگانے والے یورپی یونین، امریکہ اور دیگر مغربی ممالک  کے لئے لاگو تجارتی بندشوں کے دورانیے میں توسیع پر مبنی فیصلے پر دستخط کر دئیے ہیں۔

کابینہ کی انٹر نیٹ سائٹ  سے شائع شدہ دستاویز کے مطابق وزیر اعظم میدویدو نے روس کے خلاف پابندیاں لگانے والے ممالک کے لئے زرعی ، خام مادوں اور خوراک کی مصنوعات کی برآمد پر پابندی  کی مدت میں توسیع پر مبنی فیصلے پر دستخط کر دئیے ہیں۔

دستاویز کے مطابق پابندیوں کی مدت یکم جنوری 2018 کو ختم ہو رہی تھی جسے بڑھا کر 31 دسمبر 2018 تک کر دیا جائے گا اور یہ پابندی امریکہ، یورپی یونین ، کینیڈا، آسٹریلیا، ناروے، یوکرائن، البانیہ، مونٹی نیگرو، آئس لینڈ  اور لہٹنسٹائن کا احاطہ کرتی ہے۔

واضح رہے کہ یورپی یونین کی طرف سے  روس کے خلاف عائد پابندی کی مدت 31 جولائی کو پوری ہو رہی تھی جسے بڑھا کر 31 جنوری 2018 تک کر دیا گیا ہے۔

یورپی یونین، امریکہ  اور دیگر ممالک کریمیا کے الحاق کی وجہ سے سال 2014 سے روس کے خلاف پابندیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں