امریکہ موسمی معاہدے کی شرائط کو پورا کرے گا، گوٹرس

اگر پیرس معاہدے کو کہیں زیادہ   شراکت سے  عملی جامہ نہ پہنایا گیا  تو پھر 2030 کا ایجنڈہ  ناکارہ بن جائیگا

764156
امریکہ موسمی معاہدے کی شرائط کو پورا کرے گا، گوٹرس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آنتونیو گوٹرس نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ امریکہ موسمی معاہدے سے دستبردار ہونے کے باوجود  معاہدے کی شرائط پر  پورا  اُترے  گا۔

پرتگالی دارالحکومت لزبون میں  "ٹائڈ واٹر 2017" نامی  کانفرس کے افتتاحی خطاب میں گوٹریس نے امریکہ کی پیرس موسمی معاہدے  سے دستبرداری  کے فیصلے   پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے اس فیصلے نے بعض ملکوں میں اور گرین اکانومی  میں مؤثر ہونے والے بزنس حلقوں میں 'اچانک خوف پیدا ' کیا ۔  تا ہم اس فیصلے نے  دیگر ملکوں کے مؤقف  کو مزید پختگی بھی دلائی ہے۔ یورپی یونین،   چین اور ہندوستان  کی طرح کے ملکوں نے اس حوالے سے  واضح  طور پر  وعدے کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر پیرس معاہدے کو کہیں زیادہ   شراکت سے  عملی جامہ نہ پہنایا گیا  تو پھر 2030 کا ایجنڈہ  ناکارہ بن جائیگا اور اس سے وابستہ    ذی عقل بحث و مباحثہ کا ماحول  بھی پیدا نہیں کیا جا سکتا۔

 



متعللقہ خبریں