15 جولائی کی بغاوت کے حوالے سے کینیڈا میں تقریبات

مذموم بغاوت کی کوشش کے دوران شہید ہونے والے ترک شہریوں کے  ایصال ثواب کے  لیے محکمہ مذہبی امور  مختلف شہروں میں قرآن خوانی  کا اہتمام کر رہا ہے

764031
15 جولائی کی بغاوت کے حوالے سے کینیڈا میں تقریبات

کینیڈین شہر اوٹاوا، مونٹریال  اور وان کوویر  میں  15 جولائی شہدا کی یاد  کے حوالے سے مختلف تقریبات منعقد کی جائیں  گی۔

ترکی کے اوٹاوا میں سفیر سلچوق اُنال  نے بتایا ہے کہ  سفارتی  مشنز کے زیراہتمام   چار شہروں میں مختلف سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ"15 جولائی کے  لیے ہم نے  کام  شروع  کر دیا ہے۔اوٹاوا، ٹورنٹو، مونٹریال اور وان کوویر میں  موجود  ترک نمائندہ دفاتر    نے  مختلف  پروگراموں کی منصوبہ بندی کی ہے، اس دائرہ عمل میں انادولو ایجنسی  کی جانب سے 15 جولائی کی عکاسی کرنے والی  تصاویر کی   نمائش  منعقد کی جائیگی۔ "

اُنال نے بتایا ہے کہ  مذموم بغاوت کی کوشش کے دوران شہید ہونے والے ترک شہریوں کے  ایصال ثواب کے  لیے محکمہ مذہبی امور  مختلف شہروں میں قرآن خوانی  کا اہتمام کر رہا ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں