پیانگ یانگ کےخلاف جنوبی کوریا اور امریکہ کا موقف مشترکہ ہے: ٹرمپ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےجنوبی کوریا اس کا اتحادی ہے جسے پیانگ یانگ حکومت کی جانب سے کسی ممکنہ جارحیت کےجواب میں مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا

762571
پیانگ یانگ کےخلاف جنوبی کوریا اور امریکہ کا موقف مشترکہ ہے: ٹرمپ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے معاملے پر امریکہ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔

یہ بات انھوں نے جنوبی کوریا کے صدر مون جا ان کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں کہی۔

گفتگو کے دوران ٹرمپ نے شمالی کوریا  کے جوہری اور میزائل پروگراموں کے خلاف جواب دینے کا عزم ظاہر کیا۔

صدر نے کہا کہ شمالی کوریا کی حکومت سے متعلق  صبروتحمل کا دور ناکام  اورہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے

ٹرمپ اور مون کے درمیان اس بارے میں اختلاف پایا جاتا رہا ہے کہ شمالی کوریا کو اس کے  اسلحہ  پروگرام ترک کرنے کے لیے کس حد تک دباؤ ڈالا جانا چاہیےلیکن گزشتہ روز  دونوں رہنما شمالی کوریا  کے معاملے پر متفق نظر آئے۔



متعللقہ خبریں