امریکی ویزے کاحصول،نئی شرائط نافذ العمل

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے چھ مسلم ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی کے متنازعہ قانون کی جزوی بحالی کے بعد ان افراد پر امریکی ویزوں کے حصول کے لیے نئی شرائط نافذ العمل ہوگئی ہیں

761741
امریکی ویزے کاحصول،نئی شرائط نافذ العمل

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے چھ مسلم ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی کے متنازعہ قانون کی جزوی بحالی کے بعد ان افراد پر امریکی ویزوں کے حصول کے لیے نئی شرائط نافذ العمل ہوگئی ہیں۔

ان شرائط کے تحت ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن کے شہریوں اور تمام پناہ گزینوں کے لیے لازم ہو گا کہ وہ ثابت کریں کہ ان کے قریبی عزیز امریکہ میں مقیم ہیں یا ان کے ملک میں کاروباری روابط ہیں۔

دادا، دادی، نانا، نانی، چچا، چچی، ماموں، ممانی، بھانجے، بھانجیاں، بھتیجیاں اور بھتیجے کو 'جائز' رشتے تصور نہیں کیا گیا ہے۔

تاہم وہ افراد جن کے پاس پہلے سے امریکی ویزا موجود ہے وہ ان شرائط سے متاثر نہیں ہوں گے۔

امریکی محکمۂ خارجہ نے اس سلسلے میں متعلقہ سفارتخانوں اور قونصل خانوں کو نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ان ہدایات کے مطابق ایسے افراد کو ہی ویزا جاری کیا جا سکے گا جن کے والدین، شوہر یا اہلیہ، بچے، بہو یا داماد یا حقیقی یا سوتیلے بہن بھائی ہی امریکہ میں مقیم ہوں گے  جبکہ  والدین کے بھائی بہن یا اپنے بھائی بہنوں کے بچے قریبی رشتہ دار تصور نہیں کیے جائیں گے۔

 



متعللقہ خبریں