کولمبیا: بم دھماکہ 3 افراد ہلاک

دارالحکومت بوگوٹا کے ایک خریداری کے مرکز میں کل شام کے وقت ہونے والے دھماکے میں 3 افراد ہلاک

754760
کولمبیا: بم دھماکہ 3 افراد ہلاک

کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا کے ایک خریداری کے مرکز میں کل شام کے وقت ہونے والے دھماکے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

واقعے کے بعد اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں بوگوٹا کے بلدیہ مئیر اینریک پینالوسا نے کہا ہے کہ حملے میں 3 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے ہیں اور یہ ایک بم حملہ تھا۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکہ خواتین کے بیت الخلاء کی جگہ پر ہوا اور ہلاک ہونے والی تینوں خواتین تھیں جن میں سے ایک فرانسیسی خاتون تھی۔

پولیس نے علاقے میں سخت سکیورٹی اقدامات اختیار کئے ہوئے ہیں، ہیلی کاپٹر کے تعاون سے تلاش کا کام جاری ہے اور ماہر ٹیمیں خریداری مرکز کے اندر تفتیش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دھماکے کے بعد مقامی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں  کے مطابق دھماکہ قومی لبریشن تنظیم کی طرف سے کئے جانے کا امکان موجود ہے۔

تاہم    قومی لبریشن تنظیم نے اپنے سوشل میڈیا پیج سے حملے کی مذمت کی ہے اور حملے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔



متعللقہ خبریں