صومالیہ میں خودکش حملے، 31افراد ہلاک 40  سے زائد  زخمی

صومالیہ میں ہوٹل اور پیزا ریسٹورینٹ پر خودکش حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں 31افراد ہلاک اور 40  سے زائد  زخمی ہوگئے ہیں ۔

753555
صومالیہ میں خودکش حملے، 31افراد ہلاک 40  سے زائد  زخمی

صومالیہ میں ہوٹل اور پیزا ریسٹورینٹ پر خودکش حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں 31افراد ہلاک اور 40  سے زائد  زخمی ہوگئے ہیں ۔

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک خود کش حملہ آور نے مشہور ہوٹل کے باہر بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑادیا جس کے بعد فوجی وردیوں میں ملبوس پانچ حملہ آوروں نے اسی علاقے میں پیزا ریسٹورینٹ میں گھس کر 20 افراد کو یرغمال بنالیا۔ سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس میں پانچوں حملہ آور مارے گئے ہیں ۔

موغادیشو کے ڈپٹی پولیس چیف نے واقعے میں ایک شامی شہری سمیت 31 افراد کے ہلاک جب کہ  40 کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے تاہم کار بم حملے میں ہوٹل کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔

 اس حملے کی ذمہ داری صومالیہ میں سرگرم القاعدہ سے منسلک تنظیم الشباب نے قبول کرتے ہوئے سرکاری ملازمین اور فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل امریکی جنگی طیاروں نے صومالیہ میں الشباب کے ٹھکانے پر میزائل حملہ کیا تھا جس میں 8 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے تھے۔



متعللقہ خبریں