صومالیہ:خود کش حملے میں متعدد افراد ہلاک و زخمی

صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں گزشتہ روز ایک ہوٹل میں مسلح افراد نے خود کش حملہ کرکے 9 افراد کو ہلاک اور 20 کو یرغمال بنا لیا

752926
صومالیہ:خود کش  حملے میں  متعدد افراد ہلاک و زخمی

صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں گزشتہ روز ایک ہوٹل میں مسلح افراد نے خود کش حملہ کرکے 9 افراد کو ہلاک اور 20 کو یرغمال بنا لیا۔

خبر کے مطابق، گزشتہ شب  ایک مبینہ خود کش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی ایک ہوٹل سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

 اس موقع پر پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا۔

خود کش حملے اور فائرنگ کےتبادلے میں 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

اس واقعے کے بعد صومالیہ میں سرگرم شدت پسند تنظیم الشباب نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔



متعللقہ خبریں