گوئٹے مالا میں 6.9 کے شدت سے زلزلہ

وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا میں 6.9 کے شدت سے زلزلے کے جھٹکے، ہلاکتوں کی تعداد 5 تک پہنچ گئی، 6 افراد زخمی

752996
گوئٹے مالا میں 6.9 کے شدت سے زلزلہ

وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا میں 6.9 کے شدت سے زلزلے کے جھٹکوں کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

زلزلے میں سب سے زیادہ نقصان سان مارکوس شہر کو پہنچا ہے۔

بعض عمارتیں زلزلے سے متاثر ہوئی ہیں اور علاقے میں ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

شہر میں بعض اسکولوں کی عمارتوں کے منہدم ہونے کے خطرے کی وجہ سے اسکولوں میں تعطیلات  کر دی گئی ہیں۔

زلزلے کا مرکز' تاجوملکو ' سے   8 کلو میٹر جنوب مغرب میں اور زلزلے کی گہرائی 111 کلو میٹر  زیر زمین ریکارڈ کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں